185

پیپلز یوتھ آرگنائز یشن PYO برنالہ بھمبر کی تنظیم سازی مکمل

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائز یشن PYO برنالہ بھمبر کی تنظیم سازی مکمل، چوہدری عمر انیس ، تحصیل بھمبر راجہ فیاض گوگا تحصیل برنالہ جبکہ ملک انیس صادق سٹی بھمبر کے صدر منتخب ، عہدیدران کا اعلان ، سنیئر نائب صدر پیپلز پارٹی چوہدری پرویز اشرف نے PYO کے مرکزی عہدیداران کی مشاورت سے کیا، تفصیلات کے مطابق PYO بھمبر، برنالہ کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی، گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ بھمبر میں PYO بھمبر اور برنالہ کے کارکنان کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف ضلعی صدر پی پی پی چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ ، ایڈیشنل فنانس سیکرٹری راجہ محمد امتیاز، چیف آرگنائز PYO چوہدری محمد اسلم گجر، صدر ضلع بھمبر PYO انجنیئر چوہدری ایاز محمود، مرکزی فنانس سیکرٹری PYO عمرریاض ساگر سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی، جس میں اتفاق رائے سے اور مرکزی چیئرمین PYO سردار ضیاالقمر کی مشاورت سے بھمبر برنالہ اور سٹی بھمبر PYO کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی جس کے مابق چوہدری عمر انیس تحصیل بھمبر کے صدر راو حسن ریاض، سنیئر نائب صدر محمد عالم اقبا ل ، نائب صدر عدیل صدیق، جنرل سیکرٹری راجہ عبداﷲ صراف ، انفارمیشن سیکرٹری جبکہ راجہ فیاض گوگا، تحصیل برنالہ کے صدر ، چوہدری جاوید سنیئر نائب صدر ، چوہدری آفتاب نائب صدر، چوہدری احسان جنرل سیکرٹری ، چوہدری عابد جٹ آرگنائز ر، چوہدری علی،سیکرٹری انفارمیشن ، ۷راجہ احتشام اشفاق ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ ملک انیس سٹی بھمبر کے صدر راجہ ذیشان شانی ، جنرل سیکرٹری منتخب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں