35

ٹریفک پولیس بھمبر کا قبلہ درست کیا جائے: خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ

بھمبر (بیوروپورٹ) سنیئر قانو ن دا ن سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبرمرکزی ایگزیکٹو کمیٹی خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس بھمبر کا قبلہ درست کیا جائے محض چالان کرکے ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کنٹرول پر زیادہ توجہ دی جائے بھمبر شہر میں بے ہنگم ٹریفک جگہ جگہ رانگ پارکنگ ہیوی ٹریفک ، پریشر ہارن سے شہری پریشان ہیں گزشتہ روز کشمیر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹریفک پولیس سارا دن چالان کرنے کے چکر میں رہتی ہے ٹریفک کنٹرول پر کوئی توجہ نہیں ہے جس کے باعث بھمبر شہر میں سماہنی چوک، میلاد چوک ، گرلز کالج چوک، کوٹھی موڑ کے مقامات پر ٹریفک جام معمول بنا رہتا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایس ایس پی بھمبر نوٹس لے کر مسئلہ حل کرنے کے لیے عملی اقدام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں