48

ملائیشیاء نے کشمیریوں کے موقف کی ہمیشہ سپورٹ کی ہے :بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ملائیشیاء نے کشمیریوں کے موقف کی ہمیشہ سپورٹ کی ہے لہذا ملائیشیاء موجود صورتحال میں بھی ہماراساتھ دے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔کیونکہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ یہ امہ کا بھی مسئلہ ہے۔ کیونکہ وہاں پر کشمیری عوام کو نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں کرنے دی جاتی اوراسی طرح گذشتہ روز عاشورہ کے جلوس بھی نکالنے نہیں دئیے جاتے۔خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔تو یہ امہ کا بھی مسئلہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پانچ ہفتے سے زائد گزر گئے ہیں اور وہاں پر کرفیو نافذ ہے وہاں پر خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ جس سے انسانی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ لہذا امہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں ملائیشیا کے ڈپٹی سفیر مسٹر ڈیڈی فیصل سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملائیشیاء کے ڈپٹی سفیر کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی ۔انھوں نے کہا کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔****

اپنا تبصرہ بھیجیں