49

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون 46 ویں روز میں داخل

ویب ڈیسک۔۔۔۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، کرفیو اور لاک ڈاون مسلسل 46 ویں روز بھی جاری ہے۔بھارتی انتظامیہ نے سری نگر میں نظر بند حریت رہنما سید علی گیلانی کو پریس کا نفرنس سیروک دیا جبکہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے 35 صحافیوں کوعلاقے سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔خبر ایجنسی کیمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون 5اگست سے جاری ہیجس سے معاشی حالت بھی تباہ ہو رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں سیب کیباغات میں تیار فصل اتارے نہ جاسکنے کی وجہ سے سیب کی فصل خراب ہونا شروع ہوگئی ہے۔سوپور کی عوام اور ٹرکوں سے بھری مارکیٹ اب سنسان ہے جبکہ سیب کشمیری معیشت کا بڑاحصہ ہیں،3.5 ملین افراد اس سیوابستہ ہیں۔کشمیری تاجر کاخبر ایجنسی سیگفتگو میں کہنا ہے کہ بھارتی لاک ڈاون کی وجہ سیفصل کو اتار کر مقامی مارکیٹ یا دیگر علاقوں میں بھیج نہیں سکتے ہر کوئی خوفزدہ ہے، یہاں کوئی نہیں آئیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں