97

مسلم لیگ ن کو حلقہ کھڑی شریف میں زبردست جھٹکا مسلم لیگی کارکنان کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت

جاتلاں(پ۔ر) مسلم لیگ ن کو حلقہ کھڑی شریف میں زبردست جھٹکا جاوید اختر عاطف محمود ملک پرویز رب نواز محمد شیراز ارشد محمود مرزا محمد منیر ڈاکٹر فیاض سمیت درجنوں افراد نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان 13 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد آ رہے ہیں میں مظفرآباد ڈویژن سمیت آزاد کشمیر بھر میں پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان کو اہدایت جاری کرتا ہوں کہ وہ 13ستمبر بروز جمعہ کو مظفرآباد پہنچیں حلقہ کھڑی شریف میں تبدیلی کی لہریں چل پڑی ہیں آج پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں تحریک انصاف آزاد کشمیر سے برادری ازم علاقائی ازم سمیت تمام تعصبات کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے وزیراعظم عمران خان نے مالی مشکلات کے باوجود عوامی مفادات کی سکیموں میں کٹ نہیں لگایا انصاف ہیلتھ کارڈ کا آزاد کشمیر میں اجراء ہو چکا ہے ڈڈیال کے بعد 12ستمبر کو میرپور جبکہ 15 ستمبر کو کھڑی شریف میں انصاف ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے یہ پہلا مرحلہ ہے دوسرے مرحلے کے لیے سروے شروع ہو چکا ہے آزاد کشمیر میں تین لاکھ سے زائد انصاف ہیلتھ کارڑز تقسیم کیے جائیں گے وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ آزاد کشمیر میں کوئی لاعلاج نہ رہے ان خیالات کا اظہارانھوں نے حلقہ کھڑی شریف جاتلاں میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیتی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین راجہ آفتاب چوہدری صہیب ارشد ڈاکٹر معروف چوہدری سرمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جاوید اختر عاطف محمود ملک پرویز رب نواز محمد شیراز ارشد محمود مرزا محمد منیر ڈاکٹر فیاض علی محمود فیصل محمود محمد رفیق احمد الیاس ملک محمد خان شہزاد محمد شفیع محمد عارف عامر شہزاد ملک فرقان گلزار محمد شہزاد شبیر شریف حسین شہزاد مغل ملک محمد اکرم ملک اصغر حمزہ راجہ واجد قمر کامران مغل سلطان اور دیگر نے اپنے کنبے قبیلے سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کھڑی شریف میں لوگ مسلم لیگ ن سے مایوس ہو چکے ہیں میں آج پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں دھمکیاں دینے والے کان کھول کر سن لیں ہمیں اپنے کارکنان کا تحفظ کرنا آتا ہے قائدِ کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں میرپور تا پونا کشمیر مارچ تاریخ ساز تھا ہم ہر محاذ پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے بہت جلد کھڑی شریف میں انصاف ہیلتھ کارڑز تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاؤہ وفاقی حکومت کی تمام فلاحی سکیموں سے حلقہ کھڑی شریف کی عوام مستفید ہو گی سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کھڑی شریف میرا گھر ہے اس لیے کھڑی شریف کی عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو دھمکیاں دینے والے یاد رکھیں حلقہ کھڑی شریف میں چوہدری خادم حسین نے پسے ہوئے طبقات کے حقوق پر ہمیشہ پہرہ دیا ہم شرافت اور وضع داری کی سیاست کرتے ہیں لیکن اگر کوئی شرافت کی زبان نہ سمجھے تو پھر اس کو سمجھانا بھی آتا ہے مقبوضہ کشمیر میں عوام بھارتی فوج کے ظلم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں ہم ان کی آواز کو ہر سطح پر بلند کرتے رہیں گے میں نے ویانا جنیوا اور لندن کا دورہ کر کے انٹرنیشنل فورموں پر اجاگر کیا۔***

اپنا تبصرہ بھیجیں