69

محکمہ برقیات بھمبر کی طرف سے؂بجلی بلوں کیساتھ ساتھ میٹر تبدیلی ؂ بم گرانے کا سلسلہ جاری

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ برقیات بھمبر کی طرف سے صارفین پر بجلی بلوں کیساتھ ساتھ میٹر تبدیلی میٹر تبدیلی کی فیس بم گرانے کا سلسلہ جاری میٹر ریڈروں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنے اور بلوں کی درستگی کیلئے جانے والے صارفین دفاتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گے آفیسران دفاتر سے غائب جبکہ کلرک بے بسی کا اظہار کرنے لگے صارفین خجل خوار حکومت خاموش بھمبر کے شہریوں نے آزاد کشمیر حکومت کو ظالم حکومت قرار دے دیا آزاد کشمیر کی ظالم حکومت کے خاتمے کیلئے بد عائیں مانگنے لگے تفصیلات کے مطابق بھمبر میں محکمہ برقیات نے صارفین کے ساتھ ظلم کرتے ہوئے صارفین کو زائد ریڈنگ کے بل جاری کر دئیے صارفین کو 500 سے لیکر 1000 ہزار تک یونٹس کے بل جاری کر کے شہریوں کے ہوش و ہواس اڑا دئیے جبکہ دوسری طرف پرانے میٹروں کی تبدیلی کے نوٹس بھی جاری کر کے میٹر تبدیلی کی فیس وصولی بھی شروع کر دی ہے ہر ماہ میٹر ریڈر جان بوجھ کر صارفین کو زائد یونٹس کا بل جاری کر کے صارفین کو بل درستگی کیلئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کر رہے ہیں جبکہ بل ادائیگی کی آخری تاریخوں میں ذمہ دار آفیسران بھی دفاتر سے غائب ہو جاتے ہیں ا ور صارفین بلوں کی درستگی کیلئے خجل خواری کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں صارفین نے کہا کہ محکمہ برقیات آزاد کشمیر کا بد معاش ادارہ ہے مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر حکومت آزاد کشمیر کے عوام کو ریلیف دینے اور میرٹ کے نفاد کے بڑے بڑے دعوے کرتی ہے جو سب جھوٹ کا پلندہ ہیں شہریوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر محکمہ برقیات کے ذریعے عوام پر ظلم ڈھا رہی ہے ہم آزاد کشمیر کی ظالم حکومت کیلئے بد عا کرتے ہیں اور دعا مانگتے ہیں کہ اللہ ان ظالم حکمرانوں سے ہمیں نجات عطا فرما۔

اپنا تبصرہ بھیجیں