74

سماہنی و برنالہ کے معروف سینئر صحافیوں کی کشمیر پریس کلب آمد

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماہنی و برنالہ کے معروف سینئر صحافیوں کی کشمیر پریس کلب آمد نو منتخب صدر چوہدری جمیل شفیع ، سیکرٹری جنرل سجاد مرزا اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد تفصیلات کے مطابق سماہنی وبرنالہ کے سینئر صحافیوں بدالسلام جعفری ، تنویر اکبر چوہدری ، واجد محمود نے کشمیر پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے انتخابات میں کامیاب ہونیوالے نو منتخب عہدیداران صدر چوہدری جمیل شفیع، سیکرٹری جنرل سجاد مرزا، سینئر نائب صدر راجہ نعیم نجمی ، نائب صدر فیصل صغیر شمیم، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایم عثمان، سیکرٹری مالیات چوہدری جمیل احمد، سیکرٹری نشرو اشاعت ملک شوکت اعوان کو مبارکباد دی اور کہا کہ کشمیر پریس کلب کی نو منتخب ٹیم کہنہ مشق ٹیم اور پڑھے لکھے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ہے جو اپنے صحافتی پیشہ وارانہ فرائض احسن طور پر انجام دینگے اور علاقائی مسائل ، مظلوم کی مدد اور حقیقی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے سمیت علاقہ سے زرد صحافت کے خاتمہ میں اہم رول ادا کرینگے اس موقع پر سینئر صحافی چوہدری خالد حسین، ڈاکٹر شکیل بٹ ، عامر اسحاق ، محمد یٰسین تبسم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں