44

بھمبر: ہیڈ کانسٹیبل (ر) پولیس چوہدری مراد علی انتقال کرگئے

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب بھمبر کے سیکرٹری مالیات چوہدری جمیل بشیر کے بہنوئی ہیڈ کانسٹیبل (ر) پولیس چوہدری مراد علی گزشتہ روز انتقال کرگئے مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مرحوم چوہدری مراد علی کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے صدرکشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع، سنیئر نائب صدر راجہ نعیم نجمی، جنرل سیکرٹری محمد سجاد مرزا، سابق صدر چوہدری خالد حسین، راجہ نعیم گل، ملک شوکت ، سرپرست اعلی عزیز الرحمان ناز، اقبال انقلابی ، ایم عثمان ، عبدالسلام صراف، انصر زمان، عزرم اقبال ، فیصل صغیر ، ارشد چوہدری، عامر اسحاق، ارشد غازی، یاسین تبسم ، شکیل بٹ، ریحان اسلم، عمرریاض، سجاد چوہدری ، عمران خالد، جہانگیر پاشا، عمر فاروق مرزا، سیلم ساگر، سعد چوہدری نے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں