126

بھمبر: پریس فاؤنڈیشن ممبر شپ میں میرٹ کویقینی بنایاجائے: سنیئر صحافی ایم عثمان

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب بھمبرکے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سنیئر صحافی ایم عثمان نے چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ادارہ کو مذاق بننے سے روکا جائے یہ کسی محکمہ کی گھر کی لونڈی نہیں ممبر شپ کے انٹرویو میں فیل امیدواروں سے انٹرویو لینا اور اعتراض شدہ امیدواران کے بارہ میں چھان بین نہ کرنا کھلا مذاق ہے میرپور ٹیسٹ انٹرویو ز میں من مانیاں کی گئیں سوالیہ نشان اٹھ گئے ماضی میں بھی ممبر شپ کے نام پر بھرتیاں اور اب بھی پسند و ناپسند سے کام لیا جارہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن ممبر شپ کے معیار اور شفافیت میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے موثر اقدام کریں دونوں قابل احترام شخصیات کی ادارہ کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں ا س ادارہ کو غیر ضروری مداخلت سے بچایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں