116

بھمبر: نالیاں بند ہونے سے گھروں کا پانی سڑک پر دوڑ نے لگا

بھمبر (بیورو رپورٹ)حاجی یوسف لنک روڈ لوئر سیرلہ کی نالیاں ٹوٹ پھوٹ کی شکار نالیاں بند ہونے سے گھروں کا پانی سڑک پر دوڑ نے لگا ، سڑک پر کیچڑ کے باعث راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا علاقہ مکینوں کا بلدیہ بھمبر سے نالیوں کی تعمیر کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق حاجی یوسف لنک روڈ لوئر سیرلہ پنجاب کالج کے قریب سڑک کنارے بنی نالیاں ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہیں نالیاں ٹوٹ جانے اور بند ہوجانے کے باعث گھروں کا پانی سڑک پرآجانے سے راہ گیروں اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیچڑ اور پانی سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے علاقہ مکینوں نے بلدیہ بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کنارے نکاسی آب کی نالیوں کی فوری مرمت کے لیے اقدمات اٹھائے جائیں مون سون کی بھی آمد آمد ہے جس کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے بلدیہ بھمبر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے مون سون برسات کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلدیہ ہوش کے ناخن لے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں