83

بھمبر: عوامی حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والوں کو جعلی مقدمات سے روکا نہیں جاسکتا: توصیف جرال ایڈووکیٹ

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع باغ انتظامیہ کی طرف سے ضلعی صدر JKLF جہانگیر مرزا اور دیگر ساتھیوں کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف عوامی اجتماع کے دوران مظاہرین سے کیے گئے وعدہ کے بمطابق ایف آئی آر واپس لی جائے آزادی پسندوں اور عوامی حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والوں کو جعلی مقدمات سے روکا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیف آرگنائزر توصیف جرال ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر انتظامیہ اور حکومت عوامی حقوق کی جدوجہد میں عوام کی JKLF سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ JKLF کے کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر روکا جاسکتا ہے ۔ ہم باور کرواتا چاہتے ہیں ایسے ہتھکنڈوں سیاسی اور سفارتی محاذ بھرپور جواد دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں