34

بھمبر شہر میں جشن عید میلاد النبی ؐ بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا:حاجی چوہدری محمد عبداﷲ

بھمبر (بیوروپورٹ) صدر مرکزی میلاد کمیٹی و صدر انجمن تاجراں بھمبر حاجی چوہدری محمد عبداﷲ نے کہا ہے کہ بھمبر شہر میں جشن عید میلاد النبی ؐ بھرپور جوش و جذبہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا تمام ممبر ان میلاد کمیٹی 12 ربیع اول کو نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت مذہبی جوش وخروش سے منانے کے لیے سرگرم ہیں شہر کو خوبصورت لاٹیس ، بینرز سے سجایا جائے گا، عاشقان رسول ؐ اپنا کردار ادا کریں گے بازاروں میں سجاوٹ اور چراغاں کیا جائے گا مرکزی جلوس میں جو کہ مرکزی جامعہ مسجد سے شروع ہوگا اس میں تمام عاشقان رسول کو شرکت کی دعوت عام ہے جلوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں