194

بھمبر: حلقہ برنالہ کے سرحدی گاؤں نالی کے مکینوں کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ برنالہ کے سرحدی گاؤں نالی کے مکینوں کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا جا رہا ہے وزیر حکومت کرنل (ر) وقار احمد نور کے نام نہاد دست راست ملک سلیم نے سفید جھوٹ بولنا وطیرہ بنا رکھا ہے علاوہ میں وزیر حکومت کی طرف سے دی گئی ترقیاتی سیکموں میں گھپلے کرنا موصوف کا مشغلہ ہے گذشتہ دنوں اخبارات میں نام نہاد ترقیاتی کاموں کا ڈھنڈورا پیٹ کر وزیر حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی ہے موصوف ملک سلیم کی طرف سے اخباری بیان میں جس واٹرسپلائی سکیم کا ذکر کیا گیا اور جس سے درجنوں گھرانوں کے مستفید ہونے کا بیان دیا گیا جبکہ موقع پر صرف موصوف کے قریبی رشتہ داروں کے دو گھروں کو مستفید کیا گیا ہے میرہ اور جابہ میں کوئی واٹر سپلائی سکیم نہیں اگر کہیں ہے تو پھر کسی کو نظر کیوں نہیں آ رہی ان خیالات کا اظہارموضع نالی کے رہائشیوں ملک اللہ رکھا، ملک عشرت، ملک منظور، مرزا عارف، ملک اشفاق، ملک شفیق میرہ ، ملک عبدالقیوم جابہ اور ملک قیصر اعوان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہانہوں نے کہا کہ گرلز پرائمری سکول کی بلڈنگ کی تعمیر میں بڑا گھپلا کیا جا رہا ہے ہمارے علاقے میں برف باری نہیں بلکہ دشمن کی گولہ باری ہوتی ہے سکول کی بلڈنگ پر لوہے کی چادروں کی چھت سمجھ سے بالا تر ہے وزیر حکومت خود موقع دیکھیں کہ سکول کی بلڈنگ کی چھت کیلئے لوہے کی چادروں کی چھت ضروری ہے کہ لینٹر کی چھت انہوں نے کہا کہ علاقہ میں مسلم لیگ ن کا نمائندہ وزیر حکومت کرنل (ر) وقار احمد نور کی نیک نامی کرنے کے بجائے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے ہم کھلا چیلنج کرتے ہیں اگر ہماری باتیں جھوٹ ثابت ہوں تو ہم اہل علاقہ سمیت موصوف مقامی مسلم لیگی نمائندہ سے سر عام معافی مانگیں گے انہوں نے کہا کہ ہم علاقہ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ہمارا کسی سے سیاسی اختلاف نہیں بلکہ علاقائی مفاد کو سامنے رکھا جائے انہوں نے کہا کہ کرنل وقار احمد نور سے مطالبہ ہے کہ وہ ایک غیر جانبدار کمیٹی بنا کر تحقیقات کروائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آ جائیگا ہم اہلیان علاقہ علاقہ کے اجتماعی مفاد کیلئے حق و سچ کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں