204

بھمبر حادثہ کا ڈرائیور زندہ نکل آیا موقع سے فرار ہو کر لاہور پہنچ گیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر حادثہ کا ڈرائیور زندہ نکل آیا موقع سے فرار ہو کر لاہور پہنچ گیا ایس پی کا ڈرائیور کے خلاف غفلت اور لا پرواہی برتنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنڈی جہونجہ بائی پاس روڈ پر لکھپور کازوے پر ہائی ایس ویگن برساتی نالے میں بہہ گئی تھی جس میں دو خواتین سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع آئی تھی جس میں ڈرائیور پرویز اسلم ولد محمد اسلم ساکن سونا ویلی کے بھی جاں بحق ہونے اور اسکی نعش بہہ جانے کی اطلاع آئی تھی جس کی نعش کو ریسکیو اور امدادی ٹیمیں دن بھر تلاش کرتی رہی جو نہ مل سکی لیکن رات کو ہائی ایس ویگن کے ڈرائیور کے زندہ بچ جانے کی خبر سامنے آئی اور پتہ چلا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو کر لاہور جا کر روپوش ہو گیا تھا جس پر ایس پی بھمبر چوہدری ذوالقرنین سرفراز نے غلفت اور لاپرواہی برتنے پر ڈرائیور کے خلاف FIR درج کرنے کی ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس بھمبر کو ہدایت کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں