96

بھمبر ، میرپور اور کوٹلی رشوت ، سفارش اور کرپشن کی منڈیاں بن چکی ہیں: چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ

بھمبر (بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری اور وزیر امور کشمیر بھمبر میں بے لگام حالات درست کریں حکومت سے لوگ ریلیف حاصل کرنے کے بجائے اذیتیں برداشت کررہے ہیں بھمبر ، میرپور اور کوٹلی رشوت ، سفارش اور کرپشن کی منڈیاں بن چکی ہیں ایک ایک ملازم 15 ، 15 سال سے ایک جگہ پر تعینات ہے موجودہ حکومت ہے محکمہ پولیس ، محکمہ مال اور دوسرے محکمہ جات میں اصلاحات کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بھمبر انقلابی محاز ، سنیئر قانون دان چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاملات رقبہ پر بے مقصد مقدمہ بازی جاری ہے 72 سال میں شاملات رقبہ پر قانون سازی کے بجائے علاقے کے فیصلوں اور دوسرے اقدامات سے مسائل بڑھ چکے ہیں ضلع بھمبر میں کئی ایک علاقوں میں التواءکا شکار بندوبست 12 سے التوا ہی کا شکار ہے بندوبست کا عملہ بے مقصد کاروائیوں اور مالی وزن کے سبب ہے چیف سیکرٹری فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے شاملات رقبہ اور بھمبر میں جن علاقہ میں رقبہ کا بندوبست نہیں ہوسکا ، ایکشن لیں ، حکومت کے سفارشی کلچر کی وجہ سے انصاف ناپید ہوچکا ہے سیاسی کھڑپینچ افیسروں کو میرٹ پر کام نہیں کرنے دیتے بے جا مداخلت ہوتی ہے اس معاملہ پر نوٹس لیا جائے بھمبر کے لوگ ستم زدہ ہیں عوامی سطح پر مسائل کا شکار محکموں میں مداخت کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کو بھی انصاف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں