46

بھمبر:یوم آزادی پاکستان کی عظیم الشان تقریب

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) یوم آزادی پاکستان کی عظیم الشان تقریب گورنمنٹ ماڈل پائلٹ سکینڈری سکول میں جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی پرچم کشائی صدر معلم طفیل احمد خاکی نے کی تقریب میں بین الامدارس ضلع بھمبر کے درمیان تقریری مقابلہ اور ملی نغمات کا مقابلہ جا ت کا انعقاد کیا گیا ضلع بھر سے چوبیس ہائی اور مڈل سکولز کے طلباء نے شرکت کی تقریب کی صدرات صدر معلم چوہدری طفیل احمد خاکی نے کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد صغیر قادری تھے ججز کے فرائض خورشید احمد چوہدری ریٹائرڈ صدر معلم، عبدالستار ریٹائرڈ صدر معلم ، محمد صدیق ریٹائرڈ سینئر مدرس نے انجام دئیے سٹیج سیکرٹری ادارہ ہذا کے سینئر مدرس زاہد عالم چوہدری تھے تقریری مقابلہ میں اول پوزیشن گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے ہونہار طالب علم عمر سعید نے حاصل کی دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول بڑھنگ کے طالب علم فیض الحسن اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکو ل بھمبر کے طالب علم محمد عمران نے حاصل کی جبکہ ملی نغمات میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے طلباء دوسری پوزیشن گورنمنٹ مڈل سکول پوٹھی کے طلباء جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول جنڈی چونترہ کے طلباء نے حاصل کی تقریب کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے اور مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی یوم آزادی کی تقریب میں سیاسی ، سماجی ،ادبی شخصیات نے شرکت کی اور پائلٹ ہائی سکول کے صدر معلم اور انتظامیہ کو تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں