159

بھمبر:میرٹ پامالی میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے: چوہدری اویس تاج ، چوہدر محمد یونس آف جنڈالہ

بھمبر (بیوروپورٹ)این ٹی ایس کا انٹرویو انکوائر ی رپورٹ میں میرٹ پامالی ثابت ہونا بھمبر کی مسلم لیگ کی گڈ گورننس کے دعوؤں کی نفی ہے میرٹ پامالی میں ملوث ڈی ای او اور اے ڈی ای او اور صدر معلمہ کو سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی آفیسر میرٹ پامالی کرنے کی جرات نہ کرسکے ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی و سماجی راہنما چوہدری اویس تاج ، چوہدر محمد یونس آف جنڈالہ نے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر اور سماہنی میں این ٹی ایس ٹیسٹ میں انٹرویو کے نام پر میرٹ کی دھجیاں بکھری گئی اقربا پروری کی بد ترین مثال قائم کی گئی اور وزیراعظم آزادکشمیر کی گڈ گورننس کی پالیسی کی کھل عام نفی ہے ۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں میرٹ پامالی ثابت ہونا بھمبر اور سماہنی کی مسلم لیگ کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا ہے انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ انٹرویو میں میرٹ پامالی کرنے والوں کو صرف معطل نہ کیا جائے بلکہ ان کو سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی آفیسر اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کرسکے اور نہ ہی میرٹ پامال کرنے کی جرات کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں