180

بھمبر:قبضہ مافیا جنگل کے رقبہ پر قبضہ کرنے میں مصروف

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات کی مبینہ غفلت سماہنی کے علاقہ ڈب آنیاں میں قبضہ مافیا جنگل کے رقبہ پر چیڑھ کے قیمتی درختوں کو نقصان پہنچا کر قبضہ کرنے میں مصروف جنگل کے رقبہ پر باجرے اور مکئی کی فصل کی کاشت کر لی محکمہ جنگلات کے فارسٹر اور گارڈ نے چپ سادھ لی جنگلات کے رقبہ پر قبضے کے ساتھ ساتھ جنگل میں قیمتی درختوں کا نقصان پہنچنے لگا تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات سماہنی رینج کے علاقہ ڈب آنیاں میں قبضہ مافیا متحرک قریبی جنگل میں درختوں کو نقصان پہنچا کر جنگلات کے رقبہ پر قابض ہو رہا ہے اس دوران چیڑھ کے قیمتی درختوں کے تنوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور مونڈھ کر کمزور کر کے درخت گرائے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف علاقہ میں سر سبز درختوں کا خاتمہ ہو رہا ہے بلکہ قیمتی درختوں کو نقصان پہنچا کر حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف قبضہ مافیا نے جنگل کے سرکاری رقبہ پر باجرے اور مکئی کی فصلیں بھی کاشت کر رکھی ہیں اور علاقے میں تعینات محکمہ جنگلات کے فارسٹر اور جنگل کی حفاظت پر معمور گارڈ نے چپ سادھ رکھ ہے عوام علاقہ نے محکمہ جنگلات کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں