36

بھمبر:سردار خالد ابراہیم خان مرحوم کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ

بھمبر (بیوروپورٹ)سابق ضلعی صدر تحریک انصاف بھمبر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سردار خالد ابراہیم خان مرحوم کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاان کی وفات سے کشمیری قوم ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی وہ اصولوں پر ڈٹ جانے والے عظیم لیڈر اور اصول پسند ی، دیانتداری ، امانت ، صداقت ، شرافت ، رواداری کی سیاست کے علمبردار تھے خطہ اصول پسندی اور خود دار سیاسی لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں مرحوم کا تحریک آزادی میں مثالی کردار ہے خالد ابراہیم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے خالد ابراہیم عزم و ہمت کا نام تھا ہم مرحوم کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں خالد ابراہیم کی اچانک وفات عظیم قومی سانحہ ہے وہ باخبر اور با کردار انسان تھے ان کی ملک و قوم مسئلہ کشمیر کے لیے خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں مرحوم نے ہمیشہ عوامی حقوق اور آئین و قانون کی سربلندی کے لیے دلیری ، بے باکی سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ان کی وفات کسی سانحہ سے کم نہیں ہے نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں