77

بھمبر:ریڈ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو شاہد رفیق کی پریس کانفرنس

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریڈ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو شاہد رفیق نے جنرل منیجر اسلم حجازی اور ریجنل منیجر چوہدری صابر حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ میرپور کے میٹرک امتحانات میں ٹاپ کرنے کے علاوہ ریڈ فاؤنڈیشن نے ٹاپ ٹونٹی میں 53 فیصد پوزیشنیں حاصل کر کے تعلیمی میدان میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینے کی طرف اہم پیش رفت کی ہے جبکہ پہلی 18 پوزیشنوں پر ریڈ فاؤنڈیشن کے بچے موجود ہیں میٹرک کے امتحان میں پورے آزاد کشمیر میں ریڈ کے 93 فیصد بچے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ A+ اور A گریڈ میں 51 فیصد بچے براجمان ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ضلع بھمبر کی ریجنل ٹیم کو مبارکباد دی کہ ضلع بھمبر میں ریڈ کالج چوکی کے بابر حسین نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے ضلع بھمبر میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے ضلع بھمبر میں Read کے 15 بچوں نے ٹاپ ٹونٹی میں پوزیشن حاصل کر کے مجموعی طور پر 55 فیصد پوزیشن حاصل کی ہے انہوں نے چوکی، ڈل ، بھمبر ، مغلورہ اور کڈیالہ کے پرنسپلز اور بچوں کو مبارکباد دی ان اداروں کے طلبہ و طالبات نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینے اور شرح خواندگی بڑھانے میں ریڈ فاؤنڈیشن کا بڑا کردار ہے میرپور بورڈ میں پہلی اور دوسری پوزیشن سمت ٹاپ ٹونٹی پوزیشنز پر ہمارے 34 بچوں نے اپنے نام لکھوائے جو کہ ایک تاریخ ساز کامیابی اور بڑا کارنامہ ہے اور اہل کشمیر کیلئے بڑی خوشخبری ہے جس پر ہر فرد خوش ہے ریڈ فاؤنڈیشن اپنے اس شاندار تسلسل کو برقرار رکھے گی بورڈ کے امتحانات میں آزاد کشمیرر میں ریڈ فاؤنڈیشن کی کارکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن کالج چوکی، ریجن بھمبر کے ہونہار طالبعلم بابر حسین نے 1078 نمبرات حاصل کر کے آزاد کشمیر بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ریڈ فاؤنڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت اور کردار سازی کا فریضہ کماحقہ ادا کر رہی ہے حکومت پرائیوٹ تعلیمی سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرے اور شاندار نتائج دکھانے والے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کرے تا کہ وہ اپنی اس شاندار پرفارمنس کو جاری رکھ سکیں اپنی گفتگو میں چیف ایگزیکٹو ریڈ فاؤنڈیشن شاہد رفیق نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن محض کھوکھلے دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی کارکردگی اور تسلی پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر میں ریڈ فاؤنڈیشن کوالٹی ایجوکیشن کی پہچان بن چکی ہے ہم کسی بھی ادارے کے حریف نہیں بلکہ حلیف ہیں اور تعلیم کے میدان میں اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں ریڈ فاؤنڈیشن نے میٹرک کے امتحان میں ایک بار پھر بورڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے اپنی قابلیت کا سکہ جمایا ہے اس بار میٹرک کے امتحان میں 61333 طلباء و طالبات شامل ہوئے جس میں ریڈ فاؤنڈیشن کے سٹوڈنٹس کی تعدادی 4522 تھی جو کہ کل تعداد کا 7 فیصد بنتی ہے کل پوزیشنز ہولڈر 64 بچوں میں سے ریڈ فاؤنڈیشن کے 34 بچوں ( 53 ) فیصد نے پہلی بیس پوزیشنز میں اپنی جگہ بنائی ریڈ فاؤنڈیشن کا مجموعی رزلٹ 95% رہا جو کہ ایک بڑا سنگ میل ہے ضلع بھمبر اور بالخصوص ریڈ فاؤنڈیشن بھمبر کو ایک عرصہ کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اس کے علاوہ ٹاپ 20 میں ریجن بھمبر نے 15 پوزیشنیں حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ با صلاحیت طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بلا تخصیص حوصلہ افزائی کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں