111

بھمبر:حلقہ 7 کے اہم سیاسی راہنما کا سابق اسپیکراسمبلی چوہدری انوار الحق ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان

بھمبر(بیورو رپورٹ) حلقہ 7 کے اہم سیاسی راہنما کا سابق اسپیکراسمبلی چوہدری انوار الحق ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان آئیند ہ الیکشن میں بھرپور طریقہ سے ساتھ چلنے کا عہد چوہدری انوا ر الحق کا خیر مقدم عزت نفس کا تحفظ کرنے ساتھ نبھانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق سنیئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق کو خدا حافظ کہہ کر چوہدر ی انوار الحق کو درجنوں افراد کا خوش آمدید یونین کونسل دھندڑ کوٹ کے درجنوں زعما ء نے چوہدری طارق فاروق چھوڑ کر سابق اسپیکر چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شامل ہو گئے ۔ یونین کونسل دھندڑ کوٹ کے مشہور اور معروف راہنماؤں چوہدری ظفر اقبال، چوہدری شہباز کے درمیان دشمنی کو کچھ عرصہ قبل مقامی معززین عبدالطیف بٹ حاجی محمد ثقلین اور چوہدری مختار احمد کی کوششوں سے دوستی میں بدل دیا گیا جس میں چوہدری مختار احمد پتھورانی نے اہم کردار ادا کیا تھا اس کے بعد گزشتہ روز آئندہ سیاسی طور پر چوہدری انوارالحق کا ساتھ دینے کا عہد کرکے با قاعدہ طور پرچوہدری شہباز نے اپنے ساتھیوں سمیت حاجی ثقلین کے گھر چوہدری طارق فاروق کو چھوڑ کر چوہدری انوار الحق کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ چوہدری ظفر اقبال مہر پہلے سے ہی سابق اسپیکر اسمبلی کے دھڑے کے ساتھ چلتے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں