212

بھمبر، برنالہ اور سماہنی میں دوسرے روز بھی طوفانی بارش برساتی نالوں میں شدید طغیانی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر، برنالہ اور سماہنی میں دوسرے روز بھی طوفانی بارش برساتی نالوں میں شدید طغیانی پلوں کی حفاظتی دیواریں ، کازوے سیلابی پانی میں بہہ جانے اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند برساتی پانی دوکانوں اور گھروں میں داخل کلیاں بنی پل کی حفاظتی دیوار گرنے سے متعدد گاڑیاں گر گئی ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق بھمبر، برنالہ اور سماہنی میں دوسرے روز بھی شدید طوفانی بارش جاری ہے برساتی نالوں میں شدید طغیانی آنے سے متعدد سڑکوں کے کازوے اور پلوں کی حفاظتی دیواریں پانی میں بہہ گئے جبکہ کئی جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ذرائع کے مطابق برنالہ کے علاقہ کلیاں بنی پل کی حفاظتی دیواریں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے متعدد گاڑیاں پل سے گر گئی اور پانچ افراد پانی میں بہہ گئے جن میں سے چار افراد کو بچا لیا گیا جبکہ ایک نوجوان ثاقب علی ساکن نند پور دا کھوا جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹریکٹر اور گاڑیاں تباہ ہو گئی متعدد سڑکوں کے کازوے سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں نئی آبادی مکہال ، ماچھیا ، موہڑہ سدھا اور بڑھنگ ٹول پر برسات کا پانی لوگوں کی دوکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا جس سے لوگوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں