203

بھارت کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے جیسے اقدام سے باز رہے : راہنما کشمیرفریڈم موومنٹ کمانڈر طارق چانڈیوں

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیری کسی صورت اپنی شناخت اور وحدت پر کوئی کمپرؤمائز نہیں کرینگے بھارت کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے جیسے اقدام سے باز رہے جس نے بھی کشمیریوں کی شناخت کے خاتمے اور ریاست کی وحدت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی کشمیری اسے منہ توڑ جواب دینگے بھارتی حکومت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے 35-A کے ایکٹ میں ترامیم کر رہی ہے بھارتی حکومت یہودی طرز پر وادی میں ہندووں بستیاں قائم کر کے مسلمانوں کو اقلیت میں ظاہر کرنا چا ہ رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کی آباد کاری کو تسلیم نہیں کرتے کشمیریوں کی شناخت اور ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کو کشمیری جان پر کھیل کر ناکام بنائینگے ان خیالات کا اظہارکشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنما کمانڈر طارق چانڈیوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایکٹ 35-A میں ترامیم کر کے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کی جو گھناؤنی سازش کر رہا ہے وہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا ریاست جموں و کشمیر میں نافذ اسٹیٹ سبجیکٹ قانون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا مقصد ریاست میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے ریاست کے عوام اپنی سر زمین اور منفرد شناخت کی حفاظت کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے مسئلہ کشمیر براہ راست کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے جڑا ہوا ہے جس کی حفاظت ہر کشمیر ی پر فرض اور لازم ہے انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعہ کشمیریوں کو غلام بنائے رکھنے میں ناکام ہو چکا ہے بھارت کشمیریوں کیخلاف ایکٹ 35-A میں ترامیم کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہندوؤں کی آبادی کے تناسب کو بڑھانے سے باز رہے کشمیری قوم کسی صورت بھی بھارت سرکار کی اس گھناؤنی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی اقدام کا نوٹس لے جبکہ میڈیا نے بھی چپ سادھ رکھی ہے نام نہاد آزاد کشمیربیس کیمپ میں بھی اس معاملہ پر کسی قسم کی کوئی آواز نہیں اٹھائی جا رہی انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری سے حالات خراب ہونگے کشمیر فریڈم موومنٹ بہت جلد تاؤ بٹ سے چھمب تک اور جموں سے گلگت بلتستان تک کشمیریوں کی شناخت کے خلاف ہونیوالی سازش اور وحدت کی تقسیم کیخلاف تحریک چلائے گی جبکہ مڈل ایسٹ اور یورپ میں بھی کشمیریوں کے پیدائشی حق اور شناخت کو ختم کرنے والے عناصر کیخلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں