96

اہم اراکین کانگریس کا مودی کے خطاب میں آنے سے انکار

ویب ڈیسک۔۔۔۔۔۔امریکی امورخارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگلز سمیت اہم اراکین کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹیکساس میں خطاب کے موقع پر آنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارت کیوزیراعظم کو ٹیکساس میں خطاب کے موقع پر کئی اہم شخصیات سے ملاقات کی حسرت ہی رہ جائے گی۔میزبان کمیٹی نے کئی نامور اراکین کانگریس کو دعوت نامے دے کرتسلی کر لی تھی کہ نریندرمودی کے سامنے سرخرو ہوجائیں گے لیکن کئی انتہائی اہم اراکین کانگریس نے مودی کی تقریب میں جانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے اور کشمیریوں پر 46 روز سے مظالم کے پہاڑ توڑنے پر امریکا میں بعض اہم شخصیات کو تحفظات ہیں۔امریکی امورخارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگلز مودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے، جبکہ جنوبی ایشیا کمیٹی کے چیئرمین بریڈشرمین جو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اکتوبر میں اہم سماعت بھی کرنے والے ہیں ،انہوں نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ مودی کیساتھ محض تصویریں نہیں بنوانا چاہتے۔افریقن امریکن کاکس کی چیئر کیرن بیس نے بھی مودی کی تقریب میں جانے سے انکار کر دیا ہے، یہی نہیں لاطینوامریکن کاکس کیچیئرٹونی کارڈیناس بھی مودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے۔ایشین امریکن اینڈپیسیفک آئی لینڈرزکی چیئرپرسن جوڈچوبھی مودی کوسننینہیں جائیں گی۔نامور اراکین کانگریس کی جانب سے دعوت نامے ٹھکرائے جانے سے میزبان کمیٹی نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں