18

اکھنڈ بھارت کی راہ میں رکاوٹ صرف پاکستان ہے، راجا فاروق حیدر

ویب ڈیسک۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کے منصوبے میں رکاوٹ صرف پاکستان ہے۔اسلام آباد میں قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب میں کہا کہ بھارت پاکستان کے پانیوں پر قبضے کا خواب دیکھ رہا ہیانہوں نے مزید کہاکہ آر ایس ایس کا اقلیتی گروہ بی جے پی پرقابض ہوگیا ہے۔راجا فاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کشمیر سے متعلق کانفرنس کے انعقاد پر کہا کہ ہم اس اقدام کے شکر گزار ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس میں تمام سیاسی قائدین، وزرائے اعلی، وفاقی وزرا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں