231

PMA ضلع گجرات کے انتخابات برائے2019-20 کی تیاریاں عروج پر

گجرات( افتخار احمد رانا )PMA ضلع گجرات کے انتخابات برائے2019-20 کی تیاریاں عروج پر ہیلر گروپ اور ڈاکٹرز ڈیموکریٹک گروپ کے مشترکہ اتحاد نے مد مقابل فرینڈز گروپ کے امیدواران کو ٹف ٹائم کا لائحہ عمل طے کر لیا ہے ۔ ہیلر گروپ کے سرپرست اعلیٰ سرجن ڈاکٹر محمد اکرام سابق صدر PMA ضلع گجرات اور ڈاکٹرز ڈیموکریٹک گروپ کے سرجن ڈاکٹر عابد نذیر چوہدری چئیرمینDDF گروپ کی سربراہی میں ڈاکٹرز ڈیموکریٹک گروپ کے امیدواران ڈاکٹر محمد رفیع امیدوار برائے صدرDDF گروپ اور سرجن ڈاکٹر قمر زمان چوہدری امیدوار برائے جنرل سیکرٹریDDFگروپ کا سرپرستوں اور ساتھیوں کے ہمراہ لالہ موسیٰ کا دورہ جہاں انھوں نے مختلف ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر خالد فیض سابقEDO، ڈاکٹر مرزا اشرف انچارج تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسیٰ،ڈاکٹر شفقت محمود چائلڈ سپشلسٹ، ڈاکٹر صفدراقبال چائلڈ سپشلسٹ ودیگر شامل ہیں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے منشور سے انھیں آگاہ کیا ۔اس دورہ میں ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری سکن سپشلسٹ اینڈ سابقDHOگجرات،ڈاکٹر طاہر نوید سابق ایم ایس عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال،ڈاکٹر عامر بھٹی سابق جنرل سیکرٹریPMA ضلع گجرات،ڈاکٹر شبیر مرزا چسٹ سپشلسٹ،ڈاکٹر عبدالباسط راٹھور ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد رفیع امیدوار برائے صدرDDF گروپ اور سرجن ڈاکٹر قمر زمان چوہدری امیدوار برائے جنرل سیکرٹریDDFگروپ کا کہنا تھا کہ ہیلر گروپ اور ڈاکٹرز ڈیموکریٹک گروپ متحد ہو کر آئندہ الیکشن میں اتحادی فرینڈ گروپ کو نا صرف ٹف ٹائم دیں گئے بلکہ تین ٹینور سے براجمان صدر اور ان کی کابینہ کو بھاری اکثریت سے شکست بھی دیں گئے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صدر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بیس دسمبر تک حقیقی ڈاکٹرز لسٹ انھیں مہیا کر دیں گئے اور الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم کامیاب ہو کر ناصرف معاشرے میں ڈاکٹرز کمیونٹی کے وقار کو بلند کریں گئے بلکہ کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی سعی کریں گے اور کمرہ بند سلیکشن کی رسم کا خاتمہ کرکے جمہوری طریقہ کار کو بحال کریں گئے تا کے کوئی ایک شخص کمیونٹی پر مسلط نہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں