156

12سالہ بچی کو زبردستی اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

گجرات(پریس ریلیز) تھانہ سول لائن کے علاقہ میں 12سالہ بچی کو زبردستی اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سول لائن کے علاقہ مہمدہ سے ایک خاتون نے کال کرکے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 12سالہ بچی کریانہ سٹور پر سودا لینے گئی ہوئی تھی جسے ملزم یاسر قوم گجر سکنہ مہمندہ زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویران جگہ پر لے گیا اور میری بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی ۔ ملزم نے بچی پر تشدد بھی کیا اور اس کے جسم پر جلتا ہوا سگریٹ بھی لگایا ،بعد ازاں بچی کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو وقوعہ کے متعلق بتایا تو جان سے مار دوں گا ۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم یاسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے وقوعہ کے متعلق ڈی پی او توصیف حیدر کو آگاہ کیا ،جس پر ڈی پی او گجرات نے ہدائیت دی کہ متاثرہ کا میڈیکل کروایا جائے اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس تھانہ سول لائن نے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال بھجوایا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ جو پولیس ٹیموں نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں