17

11محرم الحرام کے سلسلہ میں معین الدین پور سیداں میں سالانہ مجلس عزاء منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) 11محرم الحرام کے سلسلہ میں معین الدین پور سیداں میں سالانہ مجلس عزاء منعقد ہوئی اور شبیہہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد کیا گیا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ، پروفیسر سرفراز جعفری کی رہائشگاہ پر پہنچ جہاں پر عزاداروں نے ماتم داری کی ، عزادارانِ کیلئے لنگر کا انتظام کیا گیا ، جس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ، اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہو گیا ۔ اس موقع پر سرفراز جعفری کی رہائشگاہ پر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اہم شخصیات موجود تھیں جن میں سید عقیل شاہ ، سید الطاف عباس کاظمی ، سعد شاہ ، عقیل شاہ ، توقیر شاہ ، قیصر شیرازی ، سید گلفام کاظمی ، سکندر نقوی ، اسد نقوی ، سید مظہر عباس ، سید قمر عباس ، سید عقیل عباس ، سید حسن عسکری ، سید ثقلین شاہ ، سید حسنین شاہ ، سید زین شاہ ، فصیح الحسن ، صباحت رضا ، سید ضمیر حسین سید دلدار حسین ، سید محسن عباس ، سید مبین حسن ، اس موقع پر شہدائے کربلا کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں ۔حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں