25

یو ایس ایڈ PREIA کے ٹریڈ پرموشن ایڈوائزرکا گجرات چیمبر کا دورہ

گجرات( کامرس رپورٹر)یو ایس ایڈ PREIA کے ٹریڈ پرموشن ایڈوائزر سلمان فاروق اور سلینہ بیگ ٹریڈ پرموشن آفیسر نے گجرات چیمبر کا دورہ کی اور صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی انصر گھمن سے ملاقات کی۔یو ایس ایڈکے ایڈوائزر سلمان فاروق نے صدر چیمبر کو میڈ ان پاکستان دوسری نمائش الماتے قازقستان کے بارے میں بریفنگ دی۔ یہ نمائش 11 تا 15اکتوبر 2018 ء کو الماتے میں ہو گی۔ انہوں نے بتایا یہ ایونٹ TDAP اوریو ایس ایڈکے تعاون سے ہو رہی ہے۔ اس کی پارٹیشن فیس 85000 روپے ہے۔ اس میں تمام سیکٹرز شریک ہو سکتے ہیں۔ صدر گجرات چیمبر نے کہا اس بات میں کوئی شک نہیں۔ وسطی ایشیا ہمارے لئے بہترین مارکیٹ ہے اور وہاں مصنوعات کی پذیرائی بھی ہے لیکن ٹرانسپورٹیشن اور بینکنگ چینلز میں خاطر خواہ بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ان مقامات پر بآسانی تجارت کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں