14

یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں 11ویں محفل جامع مسجد بلال کالرہ کلاں میں منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں 11ویں محفل جامع مسجد بلال کالرہ کلاں میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت ممتاز عالم دین علامہ فیض السلام طاہری نے کی جبکہ خصوصی خطاب ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل ریٹائرڈ پروفیسر خالد بشیر نے کیا اس موقع پر خصوصی نعت سید افتخار حسین شاہ ترمذی اور سید عثمان شاہ نے پیش کی ، اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر خالد بشیر نے کہا کہ پیر و مرشد میاں جمیل احمد شرقپوری نے یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں محافل کا آغاز کیا اور چھوٹا سا قافلہ تیار کیا جو کہ اب تناآور درخت بن چکا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک میں بھی یوم مجدد الف ثانی میں بھی محافل کا سلسلہ شروع ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ جب تک انسان اسلام کو صحیح معنوں میں سمجھ کر اس پر عمل نہ کریں اس وقت تک اسلام پر عمل نہیں ہو سکتا ۔ یوم مجدد الف ثانی منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے اور ان کے عقائد درست کیے جائیں ۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں