51

یوم عاشورہ:سکیورٹی فورسز کے محرم الحرام کے دوران فرائض قابل دید ہیں:ڈپٹی کمشنر

گجرات(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران بھرپور محنت، جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے پر تمام محکموں کے افسران و عملہ، اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی، کور کمیٹی کے ممبران کی خدمات کو زبردست سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیاتی اداروں، کے چیف افسران اور انکے سٹاف، سول ڈیفنس نے انتھک انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کیں جبکہ عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے ڈی پی او توصیف حید ر کی قیادت میں پولیس، پولیس قومی رضا کار، سول ڈیفنس کے افسران و جوان، قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی دن رات نہایت متحرک انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے ایام عاشورہ کے دوران علما کرام، ممبران امن کمیٹی خصوصا کور کمیٹی کے ارکان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اتحاد بین المسلمین کیلئے انکی خدمات کو زبردست سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کیطرح آئندہ بھی ضلع گجرات امن و امان کا مرکز، اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المذاہب کا گہوارہ رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں