128

گوجرانوالہ ، گجرات اور سےالکوٹ گولڈن ٹرائےنگل ملکی ترقی مےں اہم کردار ادا کررہا ہے: کمشنر گوجرانوالہ ڈوےژن

گجرات (جی پی آئی) کمشنر گوجرانوالہ ڈوےژن وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کےلئے صنعتی ترقی نہاےت اہم ہے، گوجرانوالہ ، گجرات اور سےالکوٹ پر مشتمل گولڈن ٹرائےنگل ملکی ترقی مےں نہاےت اہم کردار ادا کررہا ہے، انڈسٹری کے فروغ کےلئے گجرات مےں نئی انڈسٹرےل اسٹےٹ کے قےام کےلئے اقدامات اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے گی، ان خےالات کا اظہار انہوںنے گجرات چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کےا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ چےمبر کے صدر عامر نعمان نے معز ز مہمان کو خطبہ استقبالےہ پےش کےا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈوےژن وقاص علی محمود نے کہا کہ گوجرانوالہ کو سےالکوٹ لاہور موٹروے سے منسلک کرنے کےلئے زمےن اےکوائر کرنے کا کام شروع ہو چکا، گجرات کو اس شاہراہ سے منسلک کرنے کےلئے تاجر برادری تجاوےز دے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب اور انتظامےہ شہباز پور روڈ اور پل کے منصوبے کے حوالے سے تاخےر سے آگاہ ہے ، بہت جلد وہ خود بھی دورہ کرکے منصوبے کا جائزہ لےں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈوےژن نے کہا کہ موجودہ دور ٹےکنالوجی کی بنےاد پر اکانومی کا ہے، مقامی صنعتکار عالمی مارکےٹ مےں مسابقت کےلئے خود کو تےار رکھےں، صنعتی ترقی کےلئے چےمبر اور اکےڈمےا کا تعلق نہاےت اہم ہے، گجرات چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری صنعتی ترقی کےلئے ےونےورسٹی آف گجرات جےسے تعلےمی ادارے کی ضلع مےں موجودگی سے استفادہ کرے اےسی صورت مےں ےو او جی کے طلبہ و طالبات انکے دست و بازو ثابت ہو نگے۔انہوںنے صنعتی نمائش کے کامےاب انعقاد پر ضلعی انتظامےہ گجرات اور گجرات چےمبر آف کامرس اےنڈ اندسٹری کے عہدے داروں کو زبردست سراہا اور اس امےد کا اظہار کےا کہ ےہ صنعتی نمائش مےڈ ان گجرات مصنوعات کے فروغ کا باعث بنے گی ۔ انہوںنے کڈنی سنٹر، ٹراما سنٹر، باب گجرات، برن ےونٹ ، انجمن فلاح و بہبودی مرےضاں جےسے فلاحی منصوبوں پر اہل گجرات کے جذبہ خدمت کو زبردست سراہا ۔اس سے قبل صدر چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری عامر نعمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی نمائش کے انعقاد کےلئے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ، اے ڈی سی رےونےو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کے کردار کو زبردست سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں