13

گجرات: یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

گجرات(ابوبکر سیٹھی) ملک بھر کی طرح ضلع گجرات میں یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا، مساجد میں خصو صی محافل اور ذکر نعت کا اہتما م اور شہیدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،جبکہ خواتین نے گھروں میں محافل اور قر آن خوانی کا اہتمام کیا،یومِ عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں مجموعی طور پر107 مجالس منعقد ہوئی، جبکہ ضلع بھر میں44 ٹوٹل ماتمی جلوس برآمد ہوئے،،گجرات میں یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس شبہیہ ذولجناح و تعزیہ صدر حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سرفراز جعفری کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا،جو اپنے روایتی راستوں شاہدولہ گیٹ،تمبل بازار،چوک نواب صاحب سے ہوتا ہوا میونسپل کارپوریشن آفس کے سامنے پہنچا،جہاں عزادران نماز ظہرین ادا کی اور بعد مجلس عزا منعقد ہوئی،جس میں ممتاز ذاکرین شہیدائے کربلا کی فضلیت بیان کی اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی،بعداز جلوس اپنے مقرر راستوں شاہ فیصل گیٹ،فوارہ چوک،جی ٹی ایس چوک،ریلوے روڈ اور پکی گلی سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کاظمیہ میں اختتام پذیر ہوا،جہاں پہنچ کر مجلس شامِ غریباں برپا ہوئی،جلوس میں عزادران نے نوخہ خوانی،ماتم داری اور زنجیر زنی کی،ضلع بھر میں تمام ماتمی جلوسوں میں سیکورٹی کے فول پر انتظامات کیے گئے ،جلوس و مجا لس میںساڑھے چار ہزار سے زائد پولیس آفسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دی ،اس کے ساتھ حسا س جلوسو ں میں ر ینجرز کے دستے بھی جلوس کے ہمراہ تھے،جبکہ ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی پنجاب پولیس کے ہمراہ تعینات تھے ،جلوس کے حساس راستوں میں عمارات پر ماہر نشان باز تعینات کیے گئے،جلوس کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو خار دار تاروں سے سیل رکھا گیا،عزادران کو واک تھرو گیٹ سے گزار کر ان کی جامع تلاشی کے بعد جلوس میں جا نے دیا گیا،جبکہ خواتین کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی تھیں،اس کے علاوہ جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل کے اہلکار کھوجی کتوں کی مدد سے اور مشنری کی مدد سے راستوں کو کلِئیر کروایا گیا،اس کے علاوہ جلوس میں دیگر قانون نفاز کرنے والے اداروں کے اہلکار سادہ لباس میں تعینات کیے گئے تھے ،اس کے علاوہ مجالس و جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا،میونسپل کارپویشن ہال اور ڈی سی آفس میں میں تمام مجالس اور جلوس کی 148سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانٹیرنگ کی گئی، اس کے علاوہ جلوس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر تنظیموں کے ارکین بھی ہمراہ تھے، ماتمی جلوسوں میں عزادران کو طبی امداد کیلئے ریسیکو1122،ایدھی اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے،جنہو ں نے زخمی عزادران کو فو ر ی طو ر پر طبی امد اد دی ،

اپنا تبصرہ بھیجیں