30

گجرات میں 18اور 19اگست کو پیشاب کی نالی میں پیدائشی نقائص کے حوالہ سے کیمپ کا انعقاد کیاجائے گا

گجرات (جی پی آئی)عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال گجرات میں 18اور 19اگست کو پیشاب کی نالی میں پیدائشی نقائص کے حوالہ سے کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس کیمپ میں عالمی شہرت یافتہ ماہر پلاسٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر عبیداللہ و دیگر ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ کریں گے اور ان کے آپریشن کرینگے اس سلسلہ میں عائشہ بشیر ہسپتال جلیانی گجرات میں مریضوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے پیشاب کی نالی کے پیدائش نقائص میں مبتلا مریض یا ان کے ورثاء فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں تا کہ ان کا مسئلہ حل ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں