20

گجرات: ملزمان کو پولیس حراست میں لینے سے قبل ان کا میڈیکل کروایا جائے گا

گجرات(پریس ریلیز) ملزمان کو پولیس حراست میں لینے سے قبل ان کا میڈیکل کروایا جائے گا ! آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او توصیف حیدر نے تمام تھانہ جات اور چوکیات کو مراسلہ جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کے احکامات کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے متعلق نئی پالیسی کا مراسلہ جاری کر دیاہے، مراسلہ کے مطابق کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں نہیں رکھا جائے گا اورغیر قانونی حراست پر متعلقہ SHO/SDPOبراہ راست ذمہ دارتصور ہو گا ۔ عورت ، نابالغ یا عمر رسیدہ ملزم ہونے کی صورت میں اس کی گرفتاری متعلقہ SDPOکی اجازت کے بغیر عمل میں نہیں لائی جائے گی ۔تفتیشی افسران حراست میں لئے گئے ملزم کا بلا تاخیر متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یا رورل ہیلتھ سینٹر سے طبی معائنہ کروائیں گے ۔طبی معائنہ کے بعد ملزم کو ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق ہسپتال یا حوالات میں رکھا جائے گا ۔ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات دیں ہیں کہ آئی جی صاحب کے مندرجہ بالااحکامات پر عمل درآمد میں کوتاہی برتنے والے افسران کسی رعائیت کے مستحق نہ ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال کرنے والے پولیس ملازمان کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں