35

گجرات تحصیل آفس سے رجسٹریاں چوری ہو نا شروع ہو گئیں ،رجسٹری برانچ کے محرر بے بس ہو گئے

گجرات(نمائندہ خصوصی) گجرات تحصیل آفس سے رجسٹریاں چوری ہو نا شروع ہو گئیں ،رجسٹری برانچ کے محرر بے بس ہو گئے ،بتایا گیا ہے کہ رجسٹری برانچ سے آئے روز شہریوں کی رجسٹریاں اور دیگر کاغذات رجسٹری محررران کی نااہلی کی وجہ سے چوری ہو نا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے شہر سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہو چکے ہیں ،شہر جب اپنی رجسٹری لینے کے رجسٹری برانچ جاتے ہیں تو ان کی رجسٹری نہیں ملتی ،یہ بھی معلوم ہو ا ہے کہ ایک ماہ میں درجنوں رجسٹریاں چوری ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا شہریوں نے ڈی سی اے ڈی آر اے سی گجرات اور سب رجسٹرار سے فوری نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں