20

گجرات انجمن تاجران مدینہ بازار سرگودھا روڈ کابینہ کی اے ڈی سی آر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول سے ملاقات

گجرات( سٹاف رپورٹر) گجرات انجمن تاجران مدینہ بازار سرگودھا روڈ کابینہ کی صدر مرزا محمد یونس قمر کی زیر قیادت سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات،اے ڈی سی آر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول سے ملاقات بازار کی کابینہ نے بازار کی طرف سابق ایڈمنسٹریٹر کو دوران تعیناتی صفائی اور تجاوزات کے حوالہ سے گجرات کو خوبصورت بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کرنے پر پھولوں کا گلدستہ اور خصوصی شیلڈ پیش کی اس موقع صدر مرزا یونس قمر کا کہنا تھا کہ جس طرح ایڈمنسٹریٹر صاحبہ نے دن رات محنت کر کے گجرات کے سیوریج اور صفائی کے مسائل کو حل کے قریب پہنچا دیا تھا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی وفد سے گفتگو کرتے ھوے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا تھا جتنا عرصہ بھی حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن میں بطور ایڈمنسٹریٹر ڈیوٹی لگائی چیلنج سمج کر کارپوریشن سے متعلقہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی سابق ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات کرنے والوں میں چیرمین عرفان حفیظ کھوکھر جنرل سیکرٹری مرزا اکمل بیگ نائب صدر سید ضیغم عباس نقوی بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں