66

گجرات:نیشنل کونسل آف ہومیو پیتھی کے انتخابات مکمل ہو گئے

گجرات (جی پی آئی)نیشنل کونسل آف ہومیو پیتھی کے انتخابات مکمل ہو گئے وزارت صحت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے انتخابات کیلئے گجرات کے ڈاکٹرز کا پولنگ اسٹیشن ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفےئر کے دفتر میں بنایا گیا پریذیڈنگ آفیسر کے فرائض ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفےئر عدنان اسلم وڑائچ نے سرانجام دئیے ۔ پنجاب کی 5نشستوں کیلئے 22امیدوار جبکہ کالجز کی 2نشستوں کیلئے پنجاب سے 7امیدوار میدان میں تھے کالجز کی نشست کے انتخاب میں پی ایچ ایم اے کے امیدواروں نے زیادہ ووٹ حاصل کیے جس کے مطابق محمود الحق عباسی نے 37ووٹ ، ایم بی جاوید اعوان نے 35، ذوالفقار ملک نے 0مقبول شاہ نے 0، محمد سلیم انجم نے 12، محمد خاور عباس نے 13جبکہ اسد پرویز قریشی نے 1ووٹ حاصل کیا ، ووٹرز کی تعداد 59تھی 54ووٹ کاسٹ کیے گئے 3ووٹ مسترد کر دئیے گئے ، شرخ 86.4فیصد رہی جبکہ جنرل نشست کی پانچ نشستوں کیلئے نیشنل ہومیو پیتھک الائنس نے کامیابی حاصل کی 1379ووٹوں میں سے 386ووٹ کاسٹ کیے گئے 7ووٹ مسترد کر دئیے گئے 28فیصد شرخ ووٹنگ رہی نتائج کے مطابق ذیشان اسلم نے 193، محمد جمیل نے 186، محمد طاہر نظامی نے 185، خالد محمود نے 170، ناصر احمد چوہدری نے 168، سید حسن اختر شاہ نے 123، زبیر قریشی نے 106، راؤ غلام مرتضی نے 92، محمد عرفان ولی نے 92، فیصل سلیم نے 91، نعیم حفیظ نے 89، تبسم حسین نے 84ووٹ حاصل کیے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید امتیاز حیدر شاہ ، ڈاکٹر سید طاہر عباس شاہ ، ڈاکٹر انجم نور دین ، ڈاکٹر حسن اختر شاہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، ڈاکٹر اظہر اقبال چیمہ ،ڈاکٹر ثوبان شاہد ، ڈاکٹر ارشد سلیم ماس ، ڈاکٹر وکیل چوہدری و دیگر نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عدنان اسلم وڑائچ کی بے حد تعریف کی جنہوں نے الیکشن کے سلسلہ میں شاندار انتظامات کیے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں