33

کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس :ڈاکٹر خرم شہزاد کاخطاب

گجرات (پریس ریلیز)کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز نے مزید 4ڈائیلسز مشینوں کی خریداری، سولر انرجی سسٹم کی لگانے کی منظوری دیدی ہے، کڈنی سنٹر میں لتھو ٹرپسی مشین آئندہ چند ہفتوں میں نصب کرکے فنکشنل کر دی جائے گی، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر/چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیاجس میں مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ میاں محمد اعجاز، حسن جاوید، چوہدری اصغر، چوہدری اظہر حسین، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عباس گوندل، امتیاز کوثر، چوہدری اعجاز وڑائچ، ساجد محمود، چوہدری جمشید اقبال، عاصم مشتاق بٹ، طارق بلال ملک، احمد حسن مٹو، ساجد راٹھور، لالہ جی سعید اقبال مرزا نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ تین کروڑ روپے مالیتی لتھو ٹرپسی مشین کی خریداری اور تنصیب کے حوالے سے اقدامات تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سولر سسٹم کی تنصیب پر 30لاکھ روپے اخراجات متوقع ہیں، سولر سسٹم کی تنصیب سے کڈنی سنٹر کے بجلی کے بل میں واضع کمی ہوگی اور جو رقم بچے گی اسے مریضوں کی بہتری پر خرچ کیا جاسکے گا۔ انہوںنے بتایا کہ مزید چار مشینوں کی تنصیب سے کڈنی سنٹر میں ڈائیلسز مشینوں کی تعداد 34ہو جائے گی اس حوالے سے تمام اقدامات کو تیزی سے حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کڈنی سنٹر کے متعلقہ اجلاس کیلئے کانفرنس تیاری کے مراحل میں ہے ، کڈنی سنٹر کے اخراجات کیلئے آئندہ بھی اندورن ملک اور بیرون ممالک فنڈ ریزنگ مہم چلائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں