146

کوئی علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہےگا:ایم این اے چوہدری حسین الہٰی

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی نے کہا ہے کہ میں نے الیکشن مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ آپ ووٹ دے کر مجھے منتخب کریں میں آپ کے مسائل آ پ کی دہلیز پر حل کروں گا آپ نے اپنا وعدہ پورا کردیا میں بھی اپنے وعدے پر عمل کر رہاہوں سوئی گیس ہو یا بجلی کا مسئلہ یا ترقیاتی کام جو بھی کام ہوگا آپ کے مشورے سے ہوگا اور کوئی علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا آپ نے ایک مہربانی کرنی ہے کہ اپنے اپنے دیہات کے مسائل مجھے بتاتے جائیں انہیں حل کرنا میرا کام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اخلاص گڑھ کے گاﺅں بھاگوال خور د میں کھلی کچہری کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ گزشتہ 10برس میںمسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہ لی گئی بلکہ باتیں کرکے اور اخباری بیان دے کر وقت گزار ہ گیالیکن اب ایسا نہیں ہوگا بلکہ عملی کام ہوگاکیونکہ آپ ہمارے اپنے ہیں آپ نے میرے دادا کا ساتھ دیا میرے والد کو بار بار بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اب میرا بھ ساتھ دے رہے ہیں آپ کے احسانات مجھے یاد ہیںچوہدری حسین الٰہی نے قبل ازیں نت ہاﺅس میں وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بزرگوں،ساتھیوں کی عزت بہت عزیز ہے میں نہیں چاہتا کہ آپ اپنے مسائل کے حل کے لئے پریشان پھریں میں نے ہر جگہ جا کر مسائل سننے کا لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں