21

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

گجرات(پریس ریلیز)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے عطائیوں، جعلی ادویات بیچنے ، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے 9افراد کے خلاف مقدمات پراسکیوشن کے لئے عدالت بھجوانے کی منظوری دیدی ہے، کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد منعقد ہوا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، سیکرٹری بورڈ محمد وسیم، ڈرگ انسپکٹرز و ممبر ان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر نو کیسز پیش کئے گئے ، الزام علہیان کا موقف سننے کے بعد تمام کیسز کو پراسکیوشن کیلئے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ باقاعدگی سے اپنے اجلاس منعقد کر رہا ہے اور ابتک 50اجلاسوں میں درجنوں عطائیوں، جعلی ، غیر رجسٹرڈ ادویات کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف مقدمات پر فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران، ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے، کسی بھی فرد کو جعلی ادویات کے کاروبار کے آڑ میں شہریوں کی صحت اور زندگی سے کھلواڑ کی اجازت نہ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں