13

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا گورنمنٹ ہائی سکول چک سادہ اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ

گجرات (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گورنمنٹ ہائی سکول چک سادہ اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، سکول میں طلبہ کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ٹیچنگ ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی افضل شاہد، ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گورنمنٹ ہائی سکول چک سادہ کے مختلف کلاس رومز میں جاکر طلبہ سے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں بارے دریافت کیا اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کی تعلیم کیساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے خصوصا ڈینگی کے متعلق زیر و پیریڈ میں آگاہی فراہم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں 1964سے زیر تعلیم عمارت کی جگہ نئے بلاک کی تعمیر کیلئے تخمینہ جات تیار کرکے منظوری کیلئے بھجوانے کی ہدایت کی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی وارڈ میں زیر علاج مریضوں ، انکے لواحقین سے علاج کے حوالے سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں