32

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل گجرات کے مختلف دیہات کا اچانک دورہ کیا

گجرات(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل گجرات کے مختلف دیہات کا اچانک دورہ کیا اور ان علاقوں میں سالانہ ترقیاتی پروگرا م کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادنے بتایا کہ بائی پاس روڈ سے گوراالا تک سٹرک کی بحالی پر 14ملین روپے خرچ ہوں گے ،مو ضع گورالہ میں ہی گلیوں ، سیوریج ڈرین کی تعمیر پر 24 ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کٹھالہ سے ہیلسی نالہ تک سڑک کی مرمت پر 14.2 ملین روپے خرچ ہوں گے ،منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جی ٹی روڈ سے گورالی تک سڑ ک کی بحالی کا 40 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے ، منصوبے پر 7 ملین روپے خرچ ہوں گے ۔ ا نہوں نے بتایا کہ جی ٹی روڈ سے دھیر کے کلاںکے روڈ کی بحالی کے منصوبہ کی فزیکل پراگرس 60 فیصد ہے ، اس پراجیکٹ پر 9.9ملین روپے خرچ ہوںگے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادنے ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات پر اعلیٰ کوالٹی میٹریل کا استعمال یقنی بنایا جائے اور کام کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں