17

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادکا ڈی سی کمپلکس میں مرکز ی کنٹرول روم کے دورہ

گجرات(پریس ریلیز) عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کے دستے گجرات پہنچ گئے ہیں اور انہوںنے حساس علاقوں میں فلیگ مارچ بھی کیا، 9اور 10محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا جہاں105سی سی ٹی وی کیمروں سے مجالس اور جلوس کے روٹس کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈی سی کمپلکس میں مرکز ی کنٹرول روم کے دورہ کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس آج اور کل گجرات، لالہ موسیٰ اور شادیوال سے برآمد ہونگے جس کیلئے پولیس کے ساڑھے4ہزار افسران و جوان ڈیوٹی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر رینجرز کے دستوں نے بھی اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں اور انہوںنے گزشتہ روز ناروالی، جسوکی سمیت مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ، ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس رضا کار، سول ڈیفنس رضا کار، منتظمین مجالس کے رضا کار پہلے ہی پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ وہ خود ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز منتظمین مجالس و جلوس اور ممبران امن کمیٹی کیساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی مشاورت سے تمام امور کر حتمی شکل دی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خر م شہزاد نے بتایا کہ کنٹرول روم میں صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران/نمائندہ موجودر ہیں گے اور یقینی بنایا جارہے کہ سکیورٹی، صفائی، واپڈا ، سوئی گیس سمیت کسی بھی محکمے سے متعلق شکایت کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں