22

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید غمخوار حسین نے 3عطائیوں کے کلینک سیل کر دیے

گجرات(پریس ریلیز)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید غمخوار حسین نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 3عطائیوں کے کلینک سیل کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ کی زیر نگرانی کریک ڈائون کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات نے بیووالی کے علاقہ میں عرفان میڈیکل سٹور اور شبیر کلینک کو چیک کیا دونوں پر عطائی مریضوں کا چیک اپ اور ایلو پیتھک ادویات دے رہے تھے، شاہ جہانگیر روڈ پر ولی ہومیو کلینک پر بھی عطائی ایلو پیتھک ادویات کیساتھ پریکٹس کرتا پایا گیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انکے خلاف کیسز پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کو بھجوادیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں