810

ڈنگہ: میاں محمد اسلم نے بھی فصلی بٹیرے کی طرح سابق ایم پی اے اور ایم این اے سے منہ موڑ لیا:چوہدری اخلاق رنیاں

ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )تحریک لبیک پاکستان کے راہنما چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طویل عرصہ تک سابق ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اور سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کی بیساکھیوں سے چیئرمینی حاصل کرنے کے لئے محنت کرنیوالے خوشامدی اور انکی دعوتیں کھانے والے میاں محمد اسلم اب کس منہ سے دعوی کر رہے ہیں کہ سابق ایم پی اے اور ایم این اے نے کوئی کام نہیں کیا ،آج تک چیئرمین بلدیہ ان دونوں کے قصیدے پڑھتے رہے لیکن اقتدار ختم ہوتے ہی میاں محمد اسلم نے بھی فصلی بٹیرے کی طرح سابق ایم پی اے اور ایم این اے سے منہ موڑ لیا اور نو منتخب ایم پی اے اور ایم این اے کی ہمدردیاں لینے کی ناکام کوششیں کی سب سے پہلے وہ اپنی کاکردگی کے بارے میں عوام کو بتائیں تقریبا اڑھائی سالہ چیئرمینی کے دور میں سے تقریبا2سال تو انہوں نے انگلینڈ میں گذار دیئے اور 6ماہ آرام کرنے میں گذار دیئے ڈنگہ کی حالت ابتر ہو چکی ہے اور بلدیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ڈنگہ کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے اگر میاں محمد اسلم کی طبعیت بہتر نہیں ہے اور وہ اپنے عہدے کے تقاضے پورے نہیں کر سکتے تو انکو عہدہ چھوڑ کر کسی اور کو موقع دینا چاہئے اور خود مستقل بنیادوں پر انگلینڈ جا کر سکون سے علاج کروانا چاہئے تا کہ عوامی مسائل حل ہو سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں