15

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر کا پولیس ملازمان کی ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے احسن اقدام

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر کا پولیس ملازمان کی ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے احسن اقدام۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی خصوصی کاوش سے PMA سٹی گجرات کے خصوصی تعاون سے پولیس لائنز گجرات میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پولیس افسران و ملازمان کے فری ٹیسٹ کیے گئے،میڈیکل کیمپ میں بلڈپریشر، یورک ایسڈ،شوگر، ہیپاٹائٹس، ایڈز، ECG،BMDکے ٹیسٹ شامل تھے۔ کیمپ میں سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے،جنہوں نے بعد ازمیڈیکل ٹیسٹ پولیس ملازمان کا مکمل چیک اپ کیا اور صحت کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے کہا کہ میں PMAگجرات سٹی اور ڈاکٹرسید اسامہ طلعت کا مشکور ہوں جن کے خصوصی تعاون سے اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیااور کہا کہ پولیس جوانوں کی ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں