20

ڈاکٹر یحییٰ خالدفاروقی کے کلینک پر گالی گلوچ کا مظاہر ہ قابل مذمت ہے: ڈاکٹر فاروق چوہدری

گجرات ( رانا امجد پرنس +رانا احمد رضا ) صدر اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن ضلع گجرات و سابق صدر پی ایم ایف ضلع گجرات ڈاکٹر فاروق چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے ایک آفیسر نے ڈاکٹر یحییٰ خالدفاروقی کے کلینک پر دھونس گالی گلوچ کا جو مظاہر ہ کہا وہ انتہائی قابل مذمت اور افسوس ناک ہے ،ڈاکٹر یحییٰ خالدفاروقی انتہائی حلیم طبع اور نرم خو طبیعت کے مالک ہیں اُ کے کلینک میں جس شخص نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا ہے ضلع انتظامیہ اُ س کو قرار واقعی سزا دے ورنہ ڈاکٹر برادری راست اقدام پر مجبور ہو گی ،ڈاکٹر فاروق چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ آئے روز سرکاری ہسپتالوں اور پرائیوٹ کلینکس پر شر پسند عناصر کی غنڈہ گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدام کرے ورنہ پورے ملک میں ڈاکٹر ز کمیونٹی کے شدید احتجاج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں