14

ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈویژن سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ محمد شفیق اعوان نے گجرات کا دورہ کیا

گجرات (جی پی آئی) ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈویژن سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ محمد شفیق اعوان نے گجرات کا دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے مختلف افسران سے ملاقاتیں کیں اور محکمہ سوشل ویلفیئر گجرات کی کارکردگی سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ امجد فاروق کلیئر بھی ان کے ہمراہ تھے گجرات پہنچنے پر ان کا استقبال ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل محمود اور منیجر صنعت زار چوہدری محمد ارشد نے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے صنعت زار گجرات اور دارالامان گجرات کا معائنہ کیا اور شاندار کارکردگی پر منیجر صنعت زار محمد ارشد کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور کہا کہ ایسے افسران ہمارا اثاثہ ہیں جو کہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گجرات محمد سہیل نے گجرات میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں