27

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی گجرات آمد،کھیلوں کے فروح پر گفتگو

گجرات(پریس ریلیز)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ گجرات میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم منصوبوں پر کام جاری ہے، ان پراجیکٹس کی تکمیل نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا باعث ہونگی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر کیا،ڈویژنل سپورٹس آفیسر سیف اللہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد حسین بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ16کروڑ روپے لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ سوئمنگ پول کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، یہ منصوبہ مقامی سطح پر تیراکی کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں نہایت مددگار ثابت ہوگا۔ عدنان ارشد اولکھ نے بتایا کہ 73ملین روپے لاگت سے کوٹلہ ارب علی خاں اسٹیڈیم کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، 40ملین روپے لاگت سے پیرو شاہ میں کرکٹ گرائونڈ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ انہوںنے بتایا کہ جلالپور جٹاں اسپورٹس اسٹیڈیم منصوبے کیلئے حکومت نے 40ملین روپے مختص کر دیے ہیں، منصوبے کی ٹینڈرنگ کا عمل بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد حسین نے ڈی جی سپورٹس کو ضلع گجرات میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے منصوبہ جات بارے بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں